شہریار منور نے ایسا کیا کیا کہ بھارتی اداکارہ عرفی جاوید برسوں بعد بھی انہیں نہ بھول سکیں؟

image

"کئی سال پہلے دبئی میں میری شہریار منور سے ملاقات ہوئی تھی۔ اُس وقت میں اتنی مشہور نہیں تھی۔ ہم فلم فیئر مڈل ایسٹ ایوارڈز کے دوران ایک ہی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ میں نے ان سے تصویر بنوانے کی درخواست کی تو انہوں نے نہ صرف خوش دلی سے تصویر بنوائی بلکہ تقریباً 10 سے 15 منٹ تک مجھ سے بات بھی کی۔ وہ بے حد شائستہ اور خوش اخلاق انسان ہیں۔ کبھی کبھی کسی کی چھوٹی سی مہربانی بھی دل پر ایسا اثر چھوڑتی ہے جو برسوں یاد رہتا ہے۔"

بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار عرفی جاوید پاکستانی اداکار شہریار منور کی شخصیت اور اداکاری کی مداح نکلیں۔ عرفی نے سوشل میڈیا پر مقبول ڈرامے ’درِ نجات‘ کا ایک منظر شیئر کرتے ہوئے شہریار کے کردار ابوبکر کو سراہا اور دبئی میں ہونے والی اپنی پرانی ملاقات کی دلچسپ یاد بھی تازہ کردی۔

عرفی کے مطابق شہریار نے اس وقت بھی ان کے ساتھ انتہائی احترام اور اپنائیت سے پیش آ کر ان کا دل جیت لیا تھا، جب وہ شوبز کی دنیا میں زیادہ پہچان نہیں رکھتی تھیں۔ بھارتی اداکارہ کی اس تعریف نے پاکستانی مداحوں کی توجہ بھی حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ شہریار منور اور درِ فشاں سلیم کا ڈرامہ ’درِ نجات‘ پاکستان کے ساتھ بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال میں بھی ناظرین کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے جبکہ ہدایت کاری ثاقب خان نے کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US