مداح تیار ہوجائیں! شاہ رخ اور دیپیکا کی جوڑی پھر دھوم مچانے آرہی ہے

image

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون زچگی کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ فلمی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ 26 اکتوبر سے شاہ رخ خان کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ میں حصہ لے سکتی ہیں۔

بھارتی میڈیا اور ورائٹی کی رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان ممبئی میں فلم کے ایک بڑے گانے کی شوٹنگ کے لیے دوبارہ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اس گانے کی کوریوگرافی ویبھاوی مرچنٹ کریں گی جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ بھی اس کا حصہ بن سکتی ہے۔ تاہم گانے کے نام اور موسیقار سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 19 ستمبر 2026 کو اپنے دوسرے بچے کا استقبال کیا تھا۔ زچگی کے بعد اداکارہ کی ممکنہ واپسی نے ان کے مداحوں میں دلچسپی پیدا کردی ہے۔

شاہ رخ خان اور دیپیکا اس سے قبل ’اوم شانتی اوم‘، ’چنئی ایکسپریس‘، ’ہیپی نیو ایئر‘، ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ سمیت متعدد کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

فلم ’کنگ‘ میں سہانا خان، رانی مکھرجی، ابھیشیک بچن اور ارشد وارثی سمیت دیگر فنکاروں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 450 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے تیار کی جانے والی یہ ایکشن تھرلر فلم 24 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US