ٹائیگر شروف پر حملے کے بعد امیتابھ بچن اور دلجیت دوسانجھ کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

image

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملے کے بعد اب سینئر اداکار امیتابھ بچن اور معروف گلوکار دلجیت دوسانجھ کو بھی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میئر کے دفتر یعنی برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کو ایک موصولہ ای میل کے ذریعے امیتابھ بچن کی رہائش گاہ ’جلسہ‘ پر حملے اور 27 نومبر کو ہونے والے دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کی سکیورٹی کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دادار کے کچھ اسکولوں کو بھی اسی طرح کے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

اس معاملے پر پولیس حکام (ڈی سی پی منیش کلوانیا) کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد مکمل جانچ پڑتال کی گئی تاہم کوئی مشکوک شے برآمد نہیں ہوئی۔ سکیورٹی ادارے فی الحال ان دھمکیوں کے پیچھے ملوث عناصر کی نشاندہی اور تحقیقات میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 18 تاریخ کو ممبئی کے علاقے جوہو میں بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف فٹ بال میچ کھیل کر واپس لوٹ رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی، جس میں ٹائیگر شروف خود تو محفوظ رہے لیکن ان کا ڈرائیور اور ایک دوسرا شخص زخمی ہوگئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US