چین میں ڈبل الیون سیل کا انوکھا سودا، 11 یوان میں فلیٹ مل گیا

image

چین کے مشہور شاپنگ فیسٹیول ’ڈبل الیون‘ میں ایسا حیران کن سودا ہوا کہ صرف 11 یوان، یعنی تقریباً 458 پاکستانی روپے میں دو بیڈ رومز کا مکمل فلیٹ نیلام کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 68 مربع میٹر رقبے پر مشتمل یہ فلیٹ چین کے شہر ہیگانگ میں واقع ہے۔ آن لائن نیلامی میں 1667 افراد نے حصہ لیا اور 5 نومبر کو صرف 11 یوان کی بولی پر سودا مکمل ہوگیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کامیاب خریدار کا ہیگانگ منتقل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، بلکہ اس نے بتایا کہ وہ یہ فلیٹ چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنے پاس رکھے گا۔

تاہم 458 روپے میں فلیٹ ملنے کے باوجود خریدار کو ملکیت منتقل کرانے کے لیے مزید 2 ہزار یوان ادا کرنا ہوں گے، جبکہ شہر میں ایسے استعمال شدہ فلیٹس کی عام قیمت تقریباً 40 ہزار یوان بتائی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US