امریکی ریاست نیویارک کے اوسویگو ہاربر میں غیر معمولی زرد نارنجی رنگ کی نایاب مچھلی پکڑی گئی، جس کی رنگت نے ماہرین حیاتیات کو حیران کر دیا۔
حکام کے مطابق یہ مچھلی مقامی نسل بربوٹ (Burbot) سے تعلق رکھتی ہے اور آبی حیات کے معمول کے سروے کے دوران پکڑی گئی۔ ماہرین نے بتایا کہ اس کا شوخ نارنجی رنگ ایک نایاب پیدائشی حیاتیاتی کیفیت زینتھوکرومزم (Xanthochromism) کا نتیجہ ہے، جس کے باعث مچھلی کی قدرتی رنگت متاثر ہو جاتی ہے۔
حکام کے مطابق اوسویگو ہاربر میں سروے کے دوران اس نسل کی موجودگی کا یہ پہلا دستاویزی ثبوت ہے۔ جنگلی مچھلیوں میں یہ کیفیت انتہائی کم پائی جاتی ہے جس کے باعث اس دریافت کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔