دلہن کی انٹری کا انتظار تھا، اچانک کتا پہنچ گیا! برطانوی شادی میں دلچسپ واقعہ

image

برطانیہ میں شادی کی تقریب کے دوران دلہن کی انٹری سے عین پہلے ایک غیر متوقع مہمان نے سب کو حیران کردیا۔ ایک آوارہ کتا اچانک چرچ میں داخل ہوگیا اور تقریب کا مرکزِ نگاہ بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والے ایمی اور سائمن کین 7 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ رہے تھے۔ دلہن کی آمد کا گانا بجتے ہی ایلی نامی سیاہ و سفید جیک رسل ٹیریئر کتا دوڑتا ہوا چرچ پہنچ گیا اور دلہا دلہن کے پالتو کتے ڈوگی کو سونگھنے لگا، جو تقریب میں شادی کی انگوٹھیوں کی ذمہ داری ادا کر رہا تھا۔

دلہے سائمن کے مطابق وہ دلہن کی آمد کا انتظار کر رہے تھے، لیکن اچانک ایک اجنبی کتا چرچ میں داخل ہوگیا اور راہداری میں دوڑتا ہوا آگے نکل گیا۔

نوبیاہتا جوڑے کا کہنا ہے کہ کتے کی اچانک آمد نے شادی کی تقریب کو مزید یادگار بنا دیا ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US