میران شاہ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش، ماں اور نومولود صحت مند

image

شمالی وزیرستان کے شہر میران شاہ میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں ہونے والے کامیاب آپریشن کے بعد ماں اور چاروں نومولود بچوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ماہرِ امراضِ نسواں ڈاکٹر نائلہ نور وزیر نے اپنی طبی ٹیم کے ہمراہ آپریشن انجام دیا، جس کے نتیجے میں چاروں بچوں کی بحفاظت پیدائش ممکن ہوئی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ماں اور تمام نومولود صحت مند ہیں، تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت انہیں اسپتال میں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

ایک ہی وقت میں چار بچوں کی پیدائش ایک غیر معمولی طبی واقعہ ہے، جس میں ماں اور بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US