کوے انسانوں اور بندروں سے دگنا تیز فیصلے کرتے ہیں، جرمن تحقیق میں انکشاف

image

جرمنی کی ٹوبنگن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کوے انسانوں اور بندروں سے دگنا زیادہ تیزی سے فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تجربات سے معلوم ہوا کہ کوؤں کو بصری اشاروں کو دیکھ کر فیصلہ کرنے میں محض 235 ملی سیکنڈ کا وقت لگتا ہے، جو پلک جھپکنے سے بھی کم وقت ہے۔

تحقیق کے دوران کوؤں کو ٹچ اسکرین پر حرکت کرنے والے نقطوں کی سمت کا تعین کرنے کا کہا گیا، اور مشکل ترین حالات میں بھی انہوں نے انتہائی درستگی کا مظاہرہ کیا۔

سائنسدانوں کے مطابق کوؤں کا دماغ ممالیہ جانوروں کی طرح کام کرتا ہے، حالانکہ ان کی دماغی ساخت بالکل مختلف ہوتی ہے۔

اس سے قبل مئی 2024 کی ایک تحقیق میں یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ کوے ایک سے چار تک بلند آواز میں گنتی کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US