سی پیک کی رقم واپس نہیں لیں گے، چین نےامریکاکوچپ کروادیا

چینی سفیریاؤجنگ کاکہناہے کہ چین نےہمیشہ سیاسی مقاصد اور مخصوص حکومتوں سے بالاتر ہو کر پاکستان کی مدد کی اگرپاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کے سی پیک سےمتعلق بیان پرچینی سفیریاؤ جنگ نےشدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئےکہا کہ امریکا نےپاکستان کی امدادسیاسی ترجیحات پرکیوں معطل کی۔

چینی سفیر نے کہا کہ 2013 میں پاکستان میں توانائی کا شدید بحران تھا۔ اس وقت امریکا کہاں تھا؟ امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں پاور پلانٹ کیوں نہیں لگائے۔

چینی سفیرنے کہا کہ چین نے ہمیشہ سیاسی مقاصد اور مخصوص حکومتوں سے بالاترہو کر پاکستان کی مدد کی۔اگر کبھی پاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کریں گے۔پاکستانی، چینی میڈیا کو سی پیک کے خلاف پروپیگنڈے کا سامنا کرنا چاہیے۔

واضح  رہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن ڈی سی میں تھنک ٹینک میں تقریر کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھاکہ چین اس وقت دنیا میں قرضے دینے والا سب سے بڑا ملک ہے۔تاہم یہ قرضے دینے کی اپنی شرائط کو شائع نہیں کرتا جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو سی پیک کے حوالے سے چینی سرمایہ کاری پر سوالات اٹھانے چایئیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.