بھارتی فوجی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے علاقائی امن و استحکام متاثر ہوسکتا ہے۔ کور کمانڈرز کانفرنس 

 کورکمانڈرز کانفرنس میں اعلی عسکری قیادت نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے علاقائی امن و استحکام متاثر ہوسکتا ہے۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ جس میں قومی سلامتی، جیو اسٹریٹیجک و علاقائی سیکیورٹی، مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ایران امریکا تنازع کے تناظر میں مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی عسکری قیادت کے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کا بھی نوٹس لیا اور بھارتی عسکری قیادت کے پاکستان مخالف بیانات غیرذمہ دارانہ قرار دیا۔ عسکری قیادت نے کہا کہ بھارتی عسکری قیادت کے بیانات کے علاقائی امن واستحکام پر اثرات ہوں گے۔اجلاس کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان تمام ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ فعال کردار ادا کررہا ہے۔ مادر وطن کے دفاع اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ کئے بغیر اپنا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.