پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ 126 پوائنٹس کے اضافے پر اختتام پذیر

کراچی: (24 جنوری 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ 126 پوائنٹس کے اضافے پر اختتام پذیر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت ہندسوں پر بند ہوا۔ مارکیٹ ایک سو چھبیس پوائنٹس کے اضافے سے بیالیس ہزار چھ سو تینتیس پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر تین سو اڑتیس کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔

انٹربینک میں ڈالر پانچ  پیسے کی کمی سے ایک سو چون اعشاریہ چھ ایک سے بڑھ کر ایک سو چون اعشاریہ پانچ چھ پر بند ہوا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بیس پیسے کے اضافے سے ساتھ ایک سو پچپن روپے پر پہنچ گیا۔

دوسری حانب فی تولہ سونا ایک سو پچاس روپے مہنگا ہوکر نوے ہزار تین سو روپے کا ہوگیا۔  دس گرام سونے کی قیمت ایک سو اٹھائیس روپے کے اضافے سے ستتر ہزار چار سو اٹھارہ روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا پانچ ڈالرز کے اضافے سے پندرہ سو انسٹھ ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.