ایشوریہ رائے کی تعریفیں اور کیارا اڈوانی کا مذاق

کیلنڈر ایک ایسی چیز ہے جو لگ بھگ ہر طرح کے گھروں میں پائی جاتی ہے۔ یہ محض تاریخوں کی گنتی سے نکل کر کب گھر کو خوبصورت بنانے کا باعث بن گیا یہ ایک تحقیق کا موضوع ہے۔

لیکن فلمی دنیا نے اسے ایک نیا موڑ دیا ہے۔ اب بالی وڈ کے اداکار اور اداکارائیں ہمیشہ مختلف قسم کے کیلنڈروں پر نظر آتے رہتے ہیں۔

بالی وڈ کی شاید ہی کوئی اہم اداکارہ ایسی ہو جو کسی نہ کسی کیلنڈر کی زینت نہ بنی ہو لیکن حال ہی میں فوٹو گرافر دبّو رتنانی نے 2020 کا اپنا کیلنڈر جاری کیا ہے جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔

مزید پڑھیںشاہ رخ خان اب ’موگیمبو‘ کا کردار نبھائیں گے؟Node ID: 459696’اُڑتی اُڑتی خبر ہے اور اُڑتی ہی رہے گی‘Node ID: 459861دیپکا پاڈوکون: فلم چھپاک کی ناکامی کے بعد 83 بڑا چیلنجNode ID: 459971کیونکہ اس میں بالی وڈ کی اداکارہ اور اپنے زمانے کی ملکہ عالم ایشوریہ رائے کی ایسی تصویر شائع کی گئی ہے جس کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ’اس سے آپ اپنی نظریں نہیں ہٹا سکیں گے۔‘

گذشتہ دنوں ایشوریہ رائے بچن نے مسٹر رتنانی کے تازہ کیلنڈر سے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جسے ان کے مداحوں نے ہاتھوں ہاتھ لیا اور خوب پذیرائی کی۔

اس کے ساتھ انھوں نے ڈبّو رتنانی کے بارے میں لکھا کہ ’اپنے سفر کے 25 سال مکمل کرنے پر ڈیبز کو مبارکباد اور 21 سال تک آپ کے کیلنڈر کے لیے آپ کی فیملی کا حصہ ہونے کا شکریہ۔ خدا آپ کو خوش رکھے اور آپ چمکتے رہیں۔‘

خیال رہے کہ انڈیا میں اداکاراؤں اور خوبصورت لڑکیوں کی تصاویر والے کیلنڈرز کے حوالے سے ’کنگ فشر‘ کے کیلنڈر بہت شہرت رکھتے تھے اور ان کے کیلنڈر میں شامل ہونے والی بہت سی لڑکیوں نے بالی وڈ تک رسائی بھی حاصل کی ہے۔

رتنانی 1999 سے مسلسل کیلنڈر شائع کر رہے ہیں اور وقت کے ساتھ ان کا یہ ایونٹ بڑا ہوتا جا رہا ہے۔ ان کے کیلنڈر کی رونمائی کی تقریب میں بالی وڈ کی تقریباً تمام بڑی شخصیات شرکت کرتی ہیں۔

ان کے کیلنڈر میں ہر سال شوبز کے 24 چہرے ہوتے ہیں جن میں سے بعض چہرے ایسے ہیں جو تقریبا ہر سال ہوتے ہیں۔ ان میں امیتابھ بچن، ایشوریہ رائے، شاہ رخ خان، بپاشا باسو، ارجن رامپال اور ابھیشیک بچن شامل ہیں۔

2018 میں انھوں نے انڈیا کی مانوشی چھلر کو اپنے کیلنڈر میں شامل کیا تھا جو کہ 2017 میں ملکہ عالم بنی تھیں۔

رواں سال کے رتنانی کیلنڈر میں اداکارہ دویا بالن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ودیا بالن نے لکھا ہے کہ 'یہ میرا 2020 کا ڈبّو رتنانی کے کیلنڈر کا منظر ہے۔' ودیا بالن نے اس میں سفید لباس پہن رکھا ہے اور ان کے مداحوں نے ان کی تصویر کو بھی بہت سراہا ہے۔

ان کے اس کیلنڈر میں سنی لیونی اور بھومی پڈنیکر ’ٹاپ لیس‘ نظر آئی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر کیارا اڈوانی کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور طرح طرح کے میمز بنائے جا رہے ہیں۔

بھومی پڈنیکر کی تصویر باتھ ٹب میں لی گئی ہے جبکہ کبیر سنگھ کی اداکارہ کیارا اڈوانی دوسری بار رتنانی کے کیلنڈر میں شامل کی گئی ہیں لیکن اس بار انھوں نے اپنے جسم کو پتوں سے چھپانے کی کوشش کی ہے۔

اداکارہ کیرتی سینن کی دو تصاویر 2020 کے کیلنڈر میں شامل ہیں۔

سنی لیونی نے اپنے جسم کو ایک بڑی کتاب کے کور سے چھپا رہی ہیں لیکن یہ واضح ہے کہ اس کے پیچھے انھوں نے کچھ نہیں پہن رکھا ہے۔

اننیا پانڈے پہلی بار ڈبّو کے کیلنڈر میں شامل ہوئی ہیں جس کے لیے انھوں نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کے علاوہ جیکلن فرنینڈس کی گھوڑے کے ساتھ بنائی گئی تصویر ایک دلکش منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ کیلنڈر میں سیف علی خان اور ابھیشیک بچن بھی شامل ہیں۔

شوبز کی خبروں کے لیے ’’اردو نیوز شوبز‘‘ جوائن کریں


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.