ایمن کا نام فوربز ایشیا کی فہرست میں آنے پر منیب کا رد عمل کیا تھا؟جانیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)گزشتہ برس پاکستان شوبز انڈسٹری کی تین اہم شخصیات اداکارہ ایمن خان، ماہرہ خان اور عاطف اسلم فوربز ایشیا کے 100 ڈیجیٹل اسٹار کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔حال ہی میں اداکارہ ایمن خان شوہر منیب بٹ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں جلوہ گرہوئیں جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کی توقع نہیں تھی ہم اس وقت ترکیمیں تھے، میں نے منیب کو اپنے مینیجر کا میسیج دکھایا تو انہوں نے اس پر زیادہ توجہ نہیں دی۔ایمن خان نے بتایا کہ میسج دیکھ کر اپنے مینیجر کو کال کی اور کہا کہ یہ مذاق کا وقت نہیں، میں اس وقت آرام کررہی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ میں اس وقت لاک ڈاؤن لگنے کے باعث غصے میں تھی لیکن میری کال پر مینیجر نے مجھ سے کہا کہ یہ مذاق نہیں ہے لیکن میں نے پھر بھی اسے نظر انداز کردیا۔ایمن نے مزید بتایا کہ اگلے روز مینیجر نے کئی کالز کیں جنہیں دیکھ کر میں ڈر گئی، اس پر مینیجر نے مجھ پر غصہ کیا اور انسٹاگرام دیکھنے کا کہا۔بعد ازاں جب میں نے انسٹاگرام دیکھا تو خوش ہوگئی اور منیب کو بتایا جس پر اس نے یہ سن کر خوشی سے اچھلنا شروع کردیا۔خیال رہےکہ اس فہرست میں بھارتی اسٹارز شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، انوشکا شرما،کیتھرائن لینگ فورڈ ،کے جے آپا جیسے دیگر اور بڑے نام بھی شامل تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

45