منافع خوری کے سدباب کیلئے وفاقی حکومت کا منصوبہ تیار

فوٹو: آن لائن

اشیائے ضروریہ کی قیمتیں قابو میں رکھنے اور ناجائز منافع خوروں کو لگام دینے کیلئے وفاقی حکومت نے سینٹرلائزڈ ڈیٹا بیس سسٹم قائم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

اس نظام کے منصوبے کے تحت صوبائی حکومتیں اشیاء کا رئیل ٹائم ڈیٹا شیئر کرنے کی پابند ہوں گی۔

منصوبے پر عملدآمد کے بعد اشیاء کی پیداوار، طلب، رسد اور قیمتوں کی نگرانی بھی کی جاسکے گی جبکہ قلت، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری پر بھی قابو پایا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے پلان کو قانونی تحفظ دینے کیلئے سمری تیار کرلی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

269