اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے نجکاری محمد میاں سومرو نے چیئرمین نجکاری کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق سابق نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے سلیم احمد کو چیئرمین نجکاری کمیشن مقرر کردیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سلیم احمد کی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق محمد میاں سومرو وفاقی وزیر برائے نجکاری کے عہدے پر اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔