سودی معیشت اور ظالم سرمایہ دارانہ نظام سے عوام کراہ رہے ہیں، سراج الحق

image

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سودی معیشت اور ظالم سرمایہ دارانہ نظام سے عوام کراہ رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن میں بے تحاشا اضافہ ہوا جب کہ سودی معیشت اور ظالم سرمایہ دارانہ نظام سے عوام کراہ رہے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے معیشت، معاشرت عالمی مالیاتی اداروں اور این جی اوز کے حوالے کر دی، قرضے، اربوں کے اسکینڈلز، پی ٹی آئی کے قوم کو دیے گئے تحائف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی آئے تو وزیراعظم کہتے ہیں انھیں ٹی وی سے پتا چلا، لوگ مہنگائی کی شکایت کریں تو کہا جاتا ہے گھبرانہ نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصدتک اضافہ ہوا، تمام اسکینڈلز میں حکومتی افراد کے نام آئے، آج تک کارروائی نہیں ہوئی۔

سراج الحق نے کہا کہ 2000 کا بل نہ دینے پر بجلی کا میٹر کٹ جاتا ہے، کروڑوں کے ڈیفالٹرز کو کوئی نہیں پوچھتا، جماعت اسلامی کی جنگ ظالمانہ نظام کے خلاف ہے۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.