لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

image

لاہور(نیوز ڈیسک )عدالت نے اقدام ق ت ل کے مقدمے میں گرفتار  مسلم لیگ ن کے رہنمانذیر چوہان کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔تھانہ جوہر ٹاؤن کی حدود میں اقدامق ت ل کے مقدمے میں گرفتار لیگی رہنما نذیر چوہان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔رکن پنجاب اسمبلی شبیر احمد گجر نے کہا کہ انہیں نذیر چوہان کی رہائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے جس پر عدالت نے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔دوسری جانب پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی پی 167 لاہور سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے رکن اسمبلی شبیر احمد گجر اور نذیر چوہان نے ماڈل ٹاؤن کچہری میں ایک دوسرےکو گلے بھی لگایا۔ایم پی اے شبیر احمد گجر کا کہنا تھا لڑائی جھگڑے اور دشمنی کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، ہمیں عوام کی بھلائی کی سیاست کرنی چاہیے، اللہ کی رضا کے لیے نذیر چوہان کو معاف کر دیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبیر احمد گجر نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر چوہان کو شکست دی تھی۔ شبیر گجر نے 40 ہزار 206 ووٹ لیے تھے جبکہ نذیر چوہان کو 26 ہزار 535 ووٹ ملے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.