گود لیا بچہ میرے جیسا ہے۔۔ قدرت کی انوکھی کہانی، نادیہ جمیل نے گود لیے بچوں کے بارے میں کون سا انکشاف کر دیا؟

image

گذشتہ روز ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ایک بچے کی نئی تصویر ہے اور ایک بچی کی پرانی تصویر ہے ۔ اور ان تصویروں کو دیکھ کر محسوس یہ ہوتا ہے کہ ان میں ضرور کوئی نہ کوئی تعلق موجود ہے کیونکہ بچوں میں ایک دوسرے کی خاصی مشابہت موجود ہے۔

ان تصویروں کے ساتھ ایک کیپشن بھی موجود ہے جس سے یہ پتہ چلا کہ یہ کون بچے ہیں اور یقیناً آپ بھی یہ جان کر حیران ہو جائیں گے کہ یہ مشہور اداکارہ نادیہ جمیل کے بچپن کی تصویر ہے۔ اور دوسری نئی تصویر ان کے گود لئے ہوئے بچے کی ہے جسے انہوں نے حال ہی میں گود لیا ہے۔ نادیہ جمیل جانی پہچانی مشہور اداکارہ اور ہوسٹ بھی ہیں ان کے دو بیٹے بھی ہیں ۔ اپریل 2020 میں ان کو بریسٹ کینسر تشخیص ہوا جس کے بعد اس کا علاج اور کیموتھراپی کے بعد اب نادیہ صحت مند ہیں۔ نادیہ جمیل گذشتہ بیس سالوں سے تھیٹر اور ٹی وی ڈراموں سے وابستہ ہیں ۔ بہت کم کام کرتی ہیں لیکن اپنی جاندار اداکاری سے کردار میں جان ڈالنے کا فن جانتی ہیں۔

کینسر سے صحت یابی کے بعد نادیہ جمیل نے ایک بچے کو گود لیا ہے اور وہ بہت خوش ہیں۔ اور اب انہوں نے اس بچے کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کی ہے اور نیچے لکھا ہے کہ " میری بہت ساری دوستیں جنہوں نے بچوں کو ایڈاپٹ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ان کے وہ بچے جسمانی طور پر ان سے مشابہت رکھتے ہیں ۔۔ اور یہ اس کی زندہ مثال ہے" ان کا کہنا تھا کہ ان کی جن دوستوں نے بچے ایڈاپٹ کیے ہیں وہ بچے شکل صورت میں بھی ان سے مشابہہ ہو جاتے ہیں اور اس کے لئے انہوں نے اپنے بچپن کی اور نئے گود لئے جانے والے بچے کی تصویرشئیر کی جس میں ان دونوں میں واقعی بہت مشابہت نظر آرہی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.