اپنے سے بڑے شوہر سے شادی کرنا مجبوری تھی ۔۔ بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں کے انجان شوہر کون ہیں؟

image

سوشل میڈیا پر مشہور اداکاراؤں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ اس حد تک دلچسپ ہوتی ہیں کہ سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

جوہی چاولہ:

مشہور بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے 1995 میں شادی کی تھی، اگرچہ تصاویر میں دیکھیں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان کے شوہر تو کافی بوڑھے ہیں۔

جوہی چاولہ کی عمر 55 سال ہے جبکہ ان کے شوہر کی عمر 61 سال، تاہم شوہر کے جے مہتا کا ایک بڑا کاروبار ہے جو کہ افریقی اور یورپی ممالک میں بھی مقبول ہے۔

جے مہتا خود بھی کاروباری شخصیت ہیں، جے مہتا کی پہلی بیوی کے انتقال کے بعد جوہی چاولہ اپنا دل جے مہتا کو دے بیٹھی تھیں، اگرچہ عمر میں بڑے تاہم اس کے باوجود دونوں کی شادی آج تک کامیاب ہے۔ دوسری جانب بھارتی سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی کافی سرگرم تھی کہ جوہی نے اپنے ڈوبتے کیرئیر کو بچانے اور مستقبل بچانے کے لیے مشہور کاروباری شخصیت سے شادی کی، تاہم اس حوالے سے وہ خاموش رہتی ہیں۔

سری دیوی:

مشہور اداکارہ سری دیوی کی عمر 54 سال تھی جبکہ ان کے شوہر بونی کپور کی عمر 13 سال بڑی یعنی 67 سال تھی۔

بونی کپور اور سری دیوی کی پسند کی شادی تھی تاہم یہ بات بھی حقیقت ہے کہ ان دونوں کی جوڑی آخری وقت تک رہی، دونوں میں نوک جھونک ہوتی مگر پھر بھی محبت کم نہ ہو سکی۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ بونی کپور پہلے سے شادی شدہ تھے تاہم سری دیوی کو دل دے بیٹھے تھے۔ بونی کپور بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور فلم ڈائریکٹر ہیں۔

رانی مکھرجی:

رانی مکھرج نے اپنے سے کئی سال بڑے شخص سے شادی کی ہے، رانی کی عمر 44 سال جبکہ ان کے شوہر کی عمر 51 سال ہے۔

تاہم ان کے شوہر آدتیا کپور نے جب پہلی بار فلم راجہ کی آئے گی بارات میں رانی مکھرجی کو دیکھا تو تب ہی سے ان کی زلفوں کے اسیر ہو گئے تھے، جبکہ دونوں کی شادی اٹلی میں خفیہ طور پر ہوئی تھی۔

آدتیا کا تعلق بھی بھارتی فلم انڈسٹری سے ہی ہے جبکہ وہ فلم میکر ہیں۔

ودیا بالن:

ودیا بالن ویسے تو 43 سال کی ہیں، تاہم انہوں نے شادی کے لیے اپنے دیرینہ دوست سدھارت رائے کپور کا انتخاب کیا جو کہ 48 سال کے ہیں۔

سدھارت کا تعلق بھی بھارتی فلم انڈسٹری سے ہے جبکہ وہ رائے کپور فلمز کے سربراہ بھی ہیں۔ دونوں کی پسند کی شادی تھی اور آج بھی یہ شادی خوشی کے سائے میں گزر رہی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.