فرانس میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جون مقرر

image
اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ فرانس میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’سیال فوڈ فیسٹیول ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7جون ہے ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 5 روزہ نمائش فرانس کےدارالحکومت پیرس میں19سے 23اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں ، چاول ،دالیں ، مشروبات ، ڈیری مصنوعات ، گوشت ، سی فوڈ، فروزن فوڈ، پھل ، سبزیاں ، سنیکس اور زراعت سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.