اسلام آباد اور پنڈی میں 5 روز کیلئے کیفے اور ریسٹورینٹس بند

image

اسلام آباد اور راولپنڈی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرس کے پیش نظر 12 سے 16 اکتوبر کے دوران شادی ہال، کیفے، ریسٹورینٹ اور اسنوکرکلب بندکرنےکا حکم دیا گیا ہے۔

پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

پولیس کے مطابق ایس ای او سربراہ اجلاس کے دوران جڑواں شہروں میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 12 سے 16 اکتوبر کے دوران شادی ہال،کیفے، ریسٹورینٹ اور اسنوکرکلب بندکرنےکا حکم بھی دیا گیا ہے۔

پولیس نے تاجروں، ہوٹل اور ریسٹورینٹ مالکان کو نوٹسز جاری کردیے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

دوسری جانب پولیس نے تاجروں اور ہوٹل مالکان سے شورٹی بانڈز طلب کرلیے ہیں جب کہ دونوں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان بھی کیاگیاہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.