سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط

image
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان جمعرات کی رات اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

جمعرات کو سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ٹرانسپورٹ، توانائی، پیٹرولیم، ٹیکسٹائل اور تعمیراتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک کےمابین سائبر سکیورٹی کے حوالے سے تعاون، ہنرمند افرادی قوت کے حوالے سے یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر سعودی وفد کے سربراہ وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے علاوہ دونوں ممالک کے وفود کے ارکان موجود تھے۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’سعودی عرب کی دو ارب سے زائد کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’سعودی وفد کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں، سعودی وفد ایک گھر سے دوسرے گھر میں آیا ہے۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں سعودی وفد کا پاکستان کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے معاہدے نئی پیش رفت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ’سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ وقت کے ساتھ دونوں ملکوں کی شراکت داری مزید مستحکم ہو گی۔‘

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی روابط اور تعاون مزید بڑھے گا۔ معاہدوں پر عملدرآمد کے لیے تمام اقدامات یقینی بنائیں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے لیے سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کے شکرگزار ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.