حکومت پنجاب کا راولپنڈی میں مصنوعی بارش کا تجربہ کرنے کا فیصلہ

image

راولپنڈی: حکومت پنجاب نے اسموگ کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر راولپنڈی میں مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے مصنوعی بارش کا تجربہ راولپنڈی میں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بادلوں کی ممکنہ موجودگی میں مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا جائے گا۔

صوبائی حکومت کے اس فیصلے کے بعد محکمہ ماحولیات سمیت متعلقہ ادارے راولپنڈی پہنچ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت متعدد شہروں میں اسموگ کی وجہ سے صورت حال بہت خراب ہے۔ اور لاہور دنیا میں آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے حکومتی فیصلوں پر عدالتی اسٹے آرڈرز کی رپورٹ طلب کر لی

گزشتہ روز ملتان میں بھی اسموگ سے آلودگی کا انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا۔ اور صوبائی حکومت نے حدنگاہ کے مسئلے کے پیش نظر موٹروے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بھارت سے آنے والی ہواؤں کی وجہ سے لاہور میں اسموگ کی صورت حال مزید ابتر ہوجاتی ہے۔ اور اب راولپنڈی سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دھند اور اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.