امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ بجلی کے ونٹر پیکج کے نام پرعوام کو بے وقوف بنایا گیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا شہباز شریف کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے جھوٹ ہیں،موجودہ حکومت ہی جھوٹ اور فارم 47کی بنیاد پر کھڑی ہے۔
وزیراعظم عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ
اگر مہنگائی کم ہے تو صنعتوں میں بہتری، بجلی و پٹرول کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہو رہیں،آئی پی پیز کو ہزاروں ارب روپے کیپیسٹی چارجز کی مد میں دیے جا رہے ہیں۔
اشرافیہ ٹیکس نہیں دیتی اور ٖغریبوں و تنخواہ داروں کا خون نچوڑا جارہا،ملک میں 77برسوں سے کوالٹی ایجوکیشن دستیاب نہیں۔
اسموگ کی وجہ سے موٹروے مختلف مقامات پر بند
حکومت 14ہزار سکولوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا چاہتی ہے، اس کی مزاحمت کریں گے۔