پاکستان ڈٹ گیا ، چیمپیئنز ٹرافی سے مائنس بھارت کے فارمولے پر غور

image

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے آنے سے انکار کے بعد پاکستان نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے مائنس انڈیا فارمولے پر غور شروع کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابتدائی مؤقف میں 1996ء اور 2003ء کے ورلڈ کپ کی مثال پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 2003ء میں نیوزی لینڈ، کینیا اور انگلینڈ نے زمبابوے میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

بھارت کا انکار ، چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ، تقریب منسوخ

1996ء میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے سری لنکا میں کھیلنے سے انکار کیا تھا، آئی سی سی نے انکار کرنے والی ٹیموں کے میچز میں حریف کو پوائنٹس دے دیے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا آئی سی سی میں یہ مؤقف ہو گا کہ ماضی میں ٹیموں کے نہ آنے پر وینیو تبدیل نہیں کیا گیا، پاکستان اس بنیاد پر مائنس بھارت چیمپئنز ٹرافی کی تجویز بھی دے سکتا ہے۔

معاہدہ ختم نہیں کیا،گیری کرسٹن نے خود استعفیٰ دیا، چیئرمین پی سی بی

بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی پر اب تک کوئی بات تحریری نہیں کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی میں اس بات پر زور دے گا کہ بھارت تمام مؤقف تحریری طور پر پیش کرے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.