وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج پالیسی 2025 کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ برس کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔
پیر کو وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’سرکاری و نجی حج سکیموں کے لیے کوٹے کی تقسیم کا تناسب 50،50 فیصد ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ سرکاری و نجی حج سکیموں کے لیے 89 ہزار 605 سیٹیں مختص کی گئی ہیں۔ سرکاری حج سکیم میں سپانسر شپ سکیم میں پانچ ہزار نشستیں مختص کی جائیں گی۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ’سپانسر شپ سکیم میں شمولیت کے لیے بینکنگ چینل کے ذریعے بیرون ملک سے زر مبادلہ بھجوانا لازم ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ ’نجی حج سکیم میں سپانسر شپ سکیم کے لیے 30 ہزار نشستیں مختص ہوں گی جبکہ سرکاری سپانسر شپ سکیم ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کے اصول پر ہو گی اور انہیں قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔‘
وفاقی وزیر کے مطابق سپانسر شپ سکیم کے ذریعے جمع شدہ زرِ مبادلہ صرف اور صرف سعودی عرب میں حج سے متعلقہ اخراجات کی ادائیگی کے لیے استعمال ہو گا۔
’سرکاری حج سکیم کے لیے روایتی لانگ پیکیج 38 تا 42 دن اور شارٹ پیکیج 20 تا 25 دن پر محیط ہو گا۔ سعودی تعلیمات کے مطابق ہر منظم، نجی حج گروپ کم از کم 2000 حجاج پر مشتمل ہو گا۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ ’حج 2025 کے لیے سرکاری حج سکیم کے اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان متوقع ہیں۔ اضافی سہولیات میں قربانی کی رقم 55 ہزار روپے ہے۔‘
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مکہ میں ڈبل بیڈ اور ٹرپل بیڈ رہائش کی سہولت کے لیے بالترتیب 2 لاکھ 20 ہزار اور 75 ہزار روپے فی درخواست گزار اضافی جمع کرانا ہوں گے۔
سرکاری سکیم کے لیے حج واجبات 2 لاکھ روپے کی پہلی قسط حج درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہو گی۔ قرعہ اندازی کے دس دن کے اندر اندر 4 لاکھ روپے مزید جمع کروانا لازم ہے۔
کوپ 29 میں شرکت، پاکستانی وفد باکو پہنچ گیا وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کی قیادت میں ایک وفد کوپ 29 میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گیا ہے۔وفد میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے پارلیمانی سیکریٹری عتیق الرحمان، اعلیٰ حکام، محققین، سائنسدان اور دیگر موسمیاتی ماہرین شامل ہیں۔رومینہ خورشید نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی مطابقت پذیری اور ماحولیاتی استحکام کے لیے ملک میں کیے جانے والے تخفیف اور موافقت کے اقدامات کو اجاگر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی اور عالمی شراکت اداروں کے ساتھ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔’موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے موجودہ حکومت کے جاری اقدامات کو اس عالمی موسمیاتی کانفرنس میں اجاگر کریں گے۔‘وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر مختلف ممالک کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گی تاکہ ترقی پذیر ممالک کے ماحولیاتی فنانس کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا سکے۔کراچی ایئرپورٹ پر چینی شہریوں پر حملے میں خاتون سمیت چار ’دہشت گرد‘ گرفتار سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملے میں ملوث چار دہشت گرد پکڑے گئے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔پیر کو آئی جی سندھ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ ایک خاتون، جاوید عرف سمیر، شریف اور فرحان نامی ملزم گرفتار ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس کیس پر کام کرنے والی ٹیم کے لیے پانچ کروڑ روپے انعام کی سفارش کر دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کراچی سے خریدی گئی، گاڑی کی قیمت 71 لاکھ روپے تھی جو کراچی کے شوروم سے خریدی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ دانش نامی ایک سہولت کار کے تعاقب میں بھی سی ٹی ڈی اور دیگر ادارے کام کر رہے ہیں۔وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، ریاض میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے وزیراعظم شہباز شریف آج عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ’وزیراعظم اجلاس سے خطاب میں غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں اسرائیل کی ظالمانہ کاروائیوں پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔‘اجلاس کے موقعے پر وزیراعظم کی سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری اور مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 94 ہزار کی نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیاکاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے اور انڈیکس میں 700 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 729 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس 94 ہزار کی سطح عبور کرکے تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔گزشتہ ہفتے کاروباری دن کے آخری روز 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 93 ہزار 514 بنائی تھی۔