نہ بازو ہے نہ ہی ٹانگ ۔۔ یہ لڑکی ایسی کون سی بیماری میں مبتلہ ہے جس کی وجہ سے لوگ اسے دیکھ کر ڈرتے ہیں

image

اٹلی سے تعلق رکھنے والی اٹھائیس سالہ نادیہ لوریسیلا نے "فوکومیلیا سنڈروم" نامی ایک نایاب بیماری کے ساتھ جنم لیا، جس کے نتیجے میں وہ بغیر بازو کے پیدا ہوئی اور اس کی ٹانگ کا کچھ حصہ بھی غائب تھا اور ریڑھ کی ہڈی بھی مڑی ہوئی تھی۔ نادیہ ایک باہمت لڑکی ہے جس نے اتنی مشکلوں کو پار کر کے اپنی زندگی کو ایک مقصد دیا۔

وہ بتاتی ہیں کہ "نوعمری میں اس حالت کے ساتھ رہنا بہت مشکل تھا، جب میں باہر جاتی تھی تو بچے مجھ سے ڈرتے تھے۔ اور سوشل میڈیا پر لوگ مجھے 'آپ ایک راکشس ہیں' یا 'آپ ڈائنوسار کی طرح نظر آتی ہیں' جیسے معنی خیز تبصرے استعمال کرتے ہیں۔"

میں نے ہمیشہ خود کو اپنے ساتھیوں سے مختلف محسوس کیا، میں کھیل کود اور دوسری سرگرمیوں میں حصّہ نہیں لے سکتی تھی۔ ان سب باتوں اور مواقع کی کمی نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ میں واقعی کچھ نہیں کر سکتی۔ جب میں بڑی ہوئی تو میں چاہتی تھی کہ کوئی مجھے کہے 'نادیہ تم ان تمام مشکلات اور ناکامیوں کے باوجود یہ کر سکتی ہو'، میں اپنی معذوری پر شرمندہ تھی میں صرف نارمل بننا چاہتی تھی۔

لیکن پھر مجھے احساس ہوا کہ نارمل کیا ہے؟ میں ایسی ہی ہوں اور اس میں شرمندہ ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس بات کو اپنا کر ایک پر اعتماد شخص بننا بہت مشکل تھا لیکن میں نے کیا اور آج میں اس مقام پہ ہوں۔ اس پورے سفر میں میرے گھر والوں نے بنیادی کردار ادا کیا ہے، انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور مجھے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے موٹیویٹ کیا۔

آیئے باقی کی کہانی آپکو نادیہ کی اپنی زبانی سناتے ہیں اس ویڈیو میں

You May Also Like :
مزید