رشتہ زہریلا ہوجائے تو نبھانا ضروری نہیں۔۔ محب مرزا نے شادی شدہ زندگی سے متعلق کون سے نئے مشورے دے دیئے؟

image

محب مرزا ایک بہترین اداکار ہیں اور ان دنوں وہ ڈرامہ 'جفا' میں حسن کے طور پر زبردست اداکاری کر کے مداحوں کے دل جیت رہے ہیں۔ اس ڈرامے میں وہ ایک پریشان حال شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کے ماضی نے اس کی شخصیت کو تشکیل دیا ہے اور وہ اب اپنی بیوی زارا (ماورا) کے ساتھ ایک انتہائی برے رشتے میں رہ رہے ہیں۔

محب نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، "حسن کے کردار سے معاشرے کو سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ارد گرد موجود تقریباً ہر شخص کسی نہ کسی پریشانی یا پھر ماضی کے صدمے میں مبتلا ہوتا ہے جس کی وجہ سے اسکی شخصیت ایک خاص انداز میں ڈھل جاتی ہے۔"

"اسی طرح حسن کا کردار ظاہر کرتا ہے کہ آپ کی صورتحال اور ایسے رویئے کو سمجھنا ضروری ہے اور ناظرین اس بارے میں بات کر رہے ہیں کہ اسے کس طرح تھراپی کی ضرورت ہے اور یہی وہ سامعین تک پہنچانا چاہتے تھے۔"

محب اپنی حقیقی زندگی میں طلاق سے گزر چکے ہیں اور انہیں دوبارہ پیار ملا ہے۔

وہ اس بارے میں بہت کھل کر بات کرتے ہیں کہ کسی شخص کو زندگی میں کیسے آگے بڑھنا چاہئے اور اب وہ زارا جیسے لوگوں کو مشورہ دے رہے ہیں جو ایسے حالات میں پھنسے ہوئے ہیں۔

محب نے کہنا تھا کہ، "اگر آپ کے رشتے میں صورتحال انتہائی زہریلی (ٹاکسک) ہو گئی ہے تو لوگوں کو اس سے نکل کر آگے بڑھنا چاہیے۔ اپنے آپ کو ایسے زہریلے رشتے میں پھنسانے کے لیے کوئی دباؤ کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔"

You May Also Like :
مزید