|
سانس لینا زندگی کے تمام افعال میں سب سے زیادہ ضروری اور اہم تصور کیا
جاتا ہے- سانس لینے کے سبب ہی جسم کے تمام نظام اپنا اپنا کام ٹھیک طریقے
سے انجام دے سکتے ہیں- اگر کسی وجہ سے سانس بند ہو جائے تو اس کا مطلب ہے
کہ جسم کا نظام بھی رک جائے گا اور زندگی ختم ہو جائے گی ۔ دوسرے لفظوں میں
ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ زندگی کا وجود صرف سانس ہی سے ممکن ہے-
سانس لینے کا طریقہ:
سانس لینے کا عمل ایک خود کار عمل ہے اور قدرت نے بچے کو پیدا ہوتے ہی اس
عمل سے آشنا کر دیا ہوتا ہے- البتہ اس عمل کو درست طریقے سے انجام دے کر
انسان بڑی بڑی بیماریوں سے خود کو نہ صرف محفوظ رکھ سکتا ہے بلکہ صحت مند
رہ سکتا ہے- اس لیے ماہرین کے مطابق ہمیشہ سانس کو ناک کے راستے اندر لینا
چاہیے جبکہ منہ کے راستے باہر نکالنا چاہیے- اس کے علاوہ دن بھر میں اس بات
کا اہتمام ضرور کرنا چاہیے کہ کم از کم پانچ سے پندرہ منٹ تک کھلی ہوا میں
لمبے سانس لینے چاہیے ہیں جو کہ انسانی جسم کے کئی نظام کو بہتر بنا سکتا
ہے-
1: نظام تنفس
نظام تنفس جو کہ پھپیھڑوں اور سانس کی نالیوں پر مشتمل ہوتا ہے کھلی ہوا
میں لیا جانے والا گہرا سانس اعصائے تنفس میں صاف آکسیجن گیس بھر دیتا ہے-
جس سے اس کے تمام حصے بہتر طریقے سے کام کرنے لگتے ہیں اور دمے کی بیماری
اور سانس کی دیگر شکایات سے افاقہ ہوتا ہے-
2: نظام انہضام
نظام انہضام کا اگرچہ براہ راست سانس کے عمل سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا ہے
مگر ریسرچ سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ جو لوگ کھلی فضا میں گہرے سانس لیتے
ہیں ان کے نظام انہضام کا عمل بہتر ہوتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ ان کو قبض
جیسے موذی مرض سے بھی نجات ملتی ہے جو کہ بڑی بیماریوں کا پیش خیمہ بھی
ثابت ہو سکتا ہے-
|
|
3: اعصابی نظام
اعصابی نظام دماغ اور اس سے جڑے اعصاب پو مشتمل ہوتا ہے انسانی دماغ پر
ہونے والے اثرات کے سبب بہت ساری بیماریاں جیسے ڈپریشن ، سر درد وغیرہ اس
کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہیں- مگر کھلی فضا میں لیا جانے والا ایک سانس
دماغ کو خون کی سپلائی بہتر بناتا ہے جس سے دماغ کے افعال میں بہتری آتی ہے-
اور اس کے اندر ہونے والے ہیجان کا خاتمہ ہوتا ہے وہ پر سکون ہوتا ہے جس سے
نہ صرے انسان اسٹریس سے باہر آتا ہے بلکہ اس کا موڈ بھی خوشگوار ہو جاتا ہے-
4: دوران خون کا نظام
جس طرح سانس حسم کے لیے ضروری ہوتا ہے اسی صرح جسم کے اندر خون کا دوڑنا
بھی لازمی ہوتا ہے اور خون ہی جسم کے اندر نہ صرف تمام ضروری اجزا کی ترسیل
کرتا ہے بلکہ فاسد مادوں کو بھی جسم سے جمع کر کے خارج کرنے والے اعضا تک
لے جاتا ہے- خون کا سب سے اہم جز ہیموگلوبین ہے جو کہ آکسیجن کو اپنے اندر
جزب کر کے پورے جسم کو سپلائی کرتا ہے ایک گہری سانس لینے سے خون میں
آکسیجن کی سپلائی پوری ہو جاتی ہے جس سے دوران خون بہتر ہوتا ہے اور دل کے
مریضوں کو بھی افاقہ ہوتا ہے-
|
|
5: مدافعتی نظام
انسانی جسم کی صحت کا دارومدار اس کے مدافعتی نظام پر ہوتا ہے- ماہرین کے
مطابق گہرا سانس لینے سے ہارمون کی سپلائی پورے جسم میں بہتر ہوتی ہے جس سے
جسم کو بیماریوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت ملتی ہے اور جسم کی قوت مدافعت میں
اضافہ ہوتا ہے-
|