رمضان کے دنوں میں بالوں کا ٹوٹنا، ہونٹوں کا خشک ہونا اور ایسی ہی علامات درحقیقت کن بیماریوں کا سبب ہو سکتی ہیں؟ جانیں

رمضان کے مہینے میں اگرچہ اللہ تعالیٰ کی بے تحاشا نعمتیں حاصل ہوتی ہیں اور انسان کا جسم بھی رمضان کے مہینے میں ایک ایسے سائیکل سے گزرتا ہے جس سے اس کی مکمل صفائی ہو جاتی ہے اور سائنسدانوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ ایک مہینے کے روزے انسانی جسم کو کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں- مگر بعض اوقات خواتین یا نوجوان لڑکیوں کے اندر کچھ ایسی علامات بھی دیکھنے میں آتی ہیں جو کہ غیر عمومی ہوتی ہیں اور عام دنوں میں دیکھنے میں نہیں آتی ہیں ایسی علامات کو معمولی نہیں لینا چاہیے کیوں کہ یہ علامات دراصل کسی بیماری کا آغاز بھی ہو سکتی ہیں ایسی ہی کچھ علامات کے بارے میں آج ہم جانیں گے-

1: ہونٹوں کا خشک ہونا اور پھٹنا
روزے کی حالت میں چونکہ دن بھر پانی نہیں پیا جاتا ہے جس سے ہونٹوں کا خشک ہونا ایک فطری بات ہے مگر ان ہونٹوں کا اس حد تک خشک ہونا کہ وہ پھٹنے لگیں اور ان سے خون رسنے لگے یہ علامت صرف روزے کی وجہ سے نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں-
• الرجک
• وٹامن اے ، بی اور ای کی کمی
دونوں صورتوں میں کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے کیوں کہ اگر اس کا علاج نہ کروایا جائے تو یہ ہاضمی نالی کے افعال کو متاثر کر سکتا ہے اور السر وغیرہ جیسی بیماری کا باعث بھی ہو سکتا ہے-

image


2: ناخنوں کا بے رنگ اور ٹوٹا پھوٹا ہونا
انسانی صحت کے بارے میں ناخن کی حیثیت ایک آئینے جیسی ہوتی ہے ان کا رنگ ان کی چمک انسانی صحت کو ظاہر کرتی ہے مگر اگر وہ بے رنگ ہونے لگیں تو اس کا مطلب ہے کہ روزوں کی وجہ سے جسم میں خون کی کمی ہو رہی ہے- اور اگر ان ناخنوں کا رنگ پیلا ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ جگر کے افعال متاثر ہو رہے ہیں اس لیے مصالحے والی اشیا اور زیادہ تلی ہوئي اشیا کھانے سے پرہیز کریں- اسی طرح بعض اوقات رمضان میں ناخنوں پر سفید نشان ظاہر ہونے لگتے ہیں یا پھر ناخنوں کی سطح غیر ہموار ہو جاتی ہے تو درحقیقت یہ جسم میں کیلشیم کی کمی کے باعث ہوتا ہے اس لیے اس صورتحال کے پیش نظر اپنی ڈائٹ کا خیال رکھنا چاہیے اور ڈاکٹر سے مشورہ لے لینا چاہیے-

image


3: ہاتھوں کی جلد کا خشک ہونا
روزے کی حالت میں تو انسان پانی نہیں پی سکتا ہے مگر کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ افطار کے بعد بھی پانی کم پیتے ہیں اس وجہ سے ان کے جسم کو پانی کی وہ مقدار نہیں مل پاتی ہے جو ان کی صحت کے لیے ضروری ہوتی ہے جس کا براہ راست اثر جلد پر پڑتا ہے اور جلد خشک اور بے رونق ہو جاتی ہے- اس کمی کو دور کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس کا براہ راست اثر گردوں کے افعال پر پڑتا ہے اس وجہ سے افطار کے بعد زيادہ پانی پینا چاہیے اور ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے جن میں پانی کی شرح زيادہ ہو-

image


4: دانتوں پر گرم ٹھنڈا لگنا
رمضان کے مہینے میں دانتوں میں درد اور ٹھنڈا گرم لگنے کی شکایت اکثر ہو جاتی ہے اس کا سبب یہ ہے کہ سحر و افطار کے وقت انسان کبھی تو ٹھنڈا پانی پیتا ہے تو اگلے ہی لمحے گرم گرم کھانا کھا رہا ہوتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ مصالحے والے کھانے سب سے پہلے دانتوں پر اثر ڈالتے ہیں اور ان میں ہونے والی خرابی کو سب سے پہلے ٹھنڈا گرم لگنے سے ظاہر کرتا ہے- اس وجہ سے اس علامت کے سامنے آتے ہی اس کے تدارک کے لیے اپنی غذائی عادات کا جائزہ لیا جائے دانتوں کی صفائی کا اہتمام کیا جائے اور تکلیف کے بڑھنے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے-

image


5: بالوں کا گرنا
عام طور پر بالوں کے گرنے کا سلسلہ کم و بیش سارے سال جاری رہتا ہے اور نارمل حالات میں ایک دن میں تقریباً سو بالوں کا گرنا فکر کی بات نہیں ہے- مگر رمضان کے مہینے میں اگر جسم میں وٹامن اور معدنیات کی کمی واقع ہو جائے تو اس صورت میں بھی بال بے رونق ہو جاتے ہیں اور زیادہ تعداد میں گرنا شروع ہو جاتے ہیں- اس صورت میں اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے وٹامن سپلیمنٹ کا استعمال شروع کر دیں اس کے ساتھ ساتھ دودھ کا استعمال اور سیب کا استعمال بھی شروع کر دیں-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: