آپ کے ہاتھوں کی انگلیوں کی لمبائی اور کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے امکانات میں کیا تعلق ہوسکتا ہے؟ جدید تحقیقات میں سب سامنے آگیا

image


کرونا وائرس کے حوالے سے سائنسدان دن رات تحقیقات میں مصروف ہیں ایک جانب تو وہ یہ جاننے کی جدوجہد کر رہے ہیں کہ اس بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیے ویکسین کی تیاری کس طرح کی جائے- تو دوسری جانب ان کی یہ بھی کوشش ہے کہ وہ اس پہلو پر بھی تحقیق کریں کہ کون سے افراد ایسی قدرتی مدافعت رکھتے ہیں جس سے اس بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں-

اسی حوالے سے جدید ترین تحقیقات کی روشنی میں کچھ سائنسدانوں کا یہ ماننا ہے کہ مردوں کی تیسری انگلی اگر شہادت کی انگلی سے لمبی ہو تو ان کے لیے کووڈ 19 مہلک ثابت ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں-

جان میننگ جو کہ ایوالیوژنری سائکالوجی کے پروفیسر ہیں انہوں نے برطانیہ میں شائع ہونے والے ایک جریدے میں اپنی تحقیقات شائع کی ہیں ان کے مطابق کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مردوں کی تعداد خواتین کے مقابلے میں زيادہ ہے-
 

image


مگر وہ مرد جن کی تیسری انگلی یا رنگ فنگر شہادت کی انگلی کے مقابلے میں بڑی ہوتی ہے ایسے مرد حضرات میں کرونا وائرس کی بیماری سے ہلاکت کم دیکھنے میں آئی ہے- جان میننگ کے مطابق اس کا بڑا سبب ٹیسٹروسیرون نامی ہارمون ہے-

اس حوالے سے محققین نے دنیا کے 41 ممالک کے ایک لاکھ مردوں اور 83 ہزار تک خواتین کی انگلیوں کی لمبائی کے حوالے سے سروے کیا اور ان کی ہونے والی اموات کا جائزہ لیا جس کے بعد تیسری انگلی کی لمبائی اور اموات میں کمی کے تعلق کو واضح کیا-

آسان لفظوں میں اس تعلق کو اس طرح بیان کیا جا سکتا ہے کہ جن مردوں کی تیسری انگلی لمبی ہوتی ہے ایسے مرد حضرات میں ٹیسٹروسین نامی ہارمون کی مقدار کم ہوتی ہے یہ ہارمون نابالغ بچوں میں بھی کم ہوتا ہے- اس وجہ سے وہ بھی وبائی امراض میں کم مبتلا ہوتے ہیں اور خواتین کے اندر بھی چونکہ یہ ہارمون موجود نہیں ہوتا ہے اس وجہ سے ان کی شرح اموات بھی کم ہے-
 

image


تاہم اس تحقیق کو حتمی قرار نہیں دیا جا سکتا ہے البتہ بعض ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ اگر یہ تحقیق درست مان لی جائے تو اس سے مردوں کے اس بیماری میں مبتلا ہونے اور اس کی شدت کے متعلق جاننے میں کافی مدد مل سکتی ہے-

تاہم اس حوالے سے سائنسدانوں کی تحقیق جاری ہے اور وہ اس حوالے سے کام کر رہے ہیں کہ یہ ہارمون کس حد تک اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: