میرے ساتھ اکثر ایسا کیوں ہوتا ہے؟ قوتِ مدافعت کی کمزوری کی 4 علامات جانیے!

image
 
یہ ہم سب جانتے ہیں کہ اگر ہمیں کرونا وائرس سمیت ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رہنا ہے تو ہمیں اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا ہوگا- قوتِ مدافعت ہی ایسے شے ہے جو ہمارے جسم پر حملہ آور ہونے والی بیماریوں کا مقابلہ کرتی ہے- لیکن اگر قوتِ مدافعت کمزور ہوجائے تو کوئی معمولی سی بیماری بھی باآسانی ہمارے جسم پر قابو پاسکتی ہے- سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہمیں کیسے پتہ چلے کہ مدافعتی نظام کمزور پڑچکا ہے؟ تو آئیے ہم آپ کو اس مدافعتی نظام کی کمزوری کی چار علامات سے آگاہ کرتے ہیں جن کے ظاہر ہوتے ہی آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے اور ساتھ ہی ایسی غذاؤں کا استعمال شروع کردیں جو قوتِ مدافعت بڑھاتی ہیں- جیسے کہ شہد٬ لہسن٬ ادرک٬ دالیں٬ پالک اور ترش پھل وغیرہ-
 
اکثر بیمار ہونا اور تندرست ہونے میں تاخیر
اکثر بیمار رہنے اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ آپ کا مدافعتی نظام کمزور ہوچکا ہے اور اسی وجہ سے یہ نظام نقصان دہ جراثیموں اور وائرس کا مقابلہ کرنے کی طاقت کھو چکا ہوتا ہے اور آپ کو انفیکشن ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے- ماہرین کے مطابق اگر آپ کو ایک سال کے دوران تین مرتبہ سے زیادہ بخار یا ٹھنڈ لگتی ہے اور دوبارہ تندرست ہونے میں وقت بھی لگتا ہے تو یہ اس جانب اشارہ ہے کہ آپ کا مدافعتی نظام صحیح طور پر کام نہیں کررہا- اسی طرح اگر آپ کے زخم بھی جلدی ٹھیک نہیں ہوتے تو یہ بھی قوتِ مدافعت کے کمزور ہونے کی نشانی ہوسکتی ہے-
image
 
بہت زیادہ تھکاوٹ
اگر آپ کو چند اضافی گھنٹوں کی نیند کے بعد بھی تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے تو یہ اس بات کی علامت ہوسکتی ہے کہ آپ کا دفاعی نظام جدوجہد کر رہا ہے۔ کمزور مدافعتی نظام کو عام حالات کے مقابلے میں زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے- آپ کا جسم انفیکشن سے لڑنے کے لیے زیادہ طاقت خرچ کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں آپ کو ہر وقت تھکاوٹ کا احساس رہتا ہے۔
image
 
معدے کے مسائل
ہمارے مدافعتی نظام کا بڑا حصہ ہماری آنت میں موجود ہوتا ہے- ہمارے معدے میں اچھے جراثیم بھی ہوتے ہیں جو انفیکشن سے لڑنے کے لیے اینٹی باڈیز جاری کرتے ہیں- لیکن اگر آنت کے جراثیم میں عدم توازن پیدا ہوجائے تو ہم باآسانی انفیکشن کا شکار بن جاتے ہیں- آنت کے جراثیم نظامِ ہضم کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں- لہٰذا اگر آپ کو کثرت سے پیٹ کے مسائل جیسے اسہال یا قبض کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہوسکتی ہے کہ آپ کا مدافعتی نظام کمزور ہے۔
image
 
منہ کا السر
جب آپ اپنی زبان یا گال کاٹتے ہیں تو آپ منہ کے السر کا شکار ہو سکتے ہیں۔ تاہم ، بار بار منہ کا السر ہونا کمزور مدافعتی نظام کی جانب اشارہ ہوسکتا ہے۔ تناؤ بھی منہ کے السر کا سبب بھی بن سکتا ہے جو پھر سے کمزور مدافعتی نظام کی علامت ہے۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: