عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز 9 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے کا ہوگیا۔
7 ہزار 802 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں 91 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 4 ہزار 923 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
372 روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 10 ہزار 275 روپے ہوگئی ہے۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟