سونے اور چاندی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں بڑے اضافے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز 10 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 32 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔
9 ہزار 345 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 56 ہزار 157 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں 109 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 5 ہزار 97 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
627 روپے اضافے کے بعدفی تولہ چاندی 11 ہزار 428 روپے کی ریکارڈ سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی 27.6 ڈالر اضافے کے بعد چاندی کی قیمت 53.109 ڈالر ہوچکی ہے۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟