عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 15سو روپے کمی واقع ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز 1500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 30 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔
1286 روپے کمی کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 54 ہزار 871 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں 15 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 5 ہزار 82 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
چاندی کی قیمت 212 روپے اضافے کے بعد فی تولہ 11 ہزار 640 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں 12. 2 ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس 65 . 111 ڈالر کا ہوگیا۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟