عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج بھی سونے کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز 21 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
18 ہزار 175 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔
264 روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی 12 ہزار 175 روپے کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں212 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 5 ہزار 505 ڈالر کا ہوگیا جبکہ 2.64 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس چاندی کی قیمت 117 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟