سونے چاندی کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، بڑی کمی واقع

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں کئی روز بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 35 ہزار 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونا 30 ہزار 435 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار 701 روپے کا ہوگیا۔

چاندی کی قیمت 1106روپے کمی کے بعد فی تولہ 11 ہزار 69 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 355 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 5 ہزار 150 ڈالر جبکہ چاندی 11.06 ڈالر کمی کے بعد 105.94 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US