قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا، چاندی مزید سستا ہوگیا

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونااور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز21 ہزار 500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔

18 ہزار 433 روپے کمی کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے کا ہوگیا۔

601 روپے کمی کے بعد فی تولہ چاندی 8 ہزار 405 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 215 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 676 ڈالر کا ہوگیا۔

6.01 ڈالر کمی کے بعد فی اونس چاندی 79.30 ڈالر کی ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US