عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں چاندی اور سونا پھر مہنگا

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز 24 ہزار روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔

20 ہزار 576 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 40 ہزار 982 روپے کا ہوگیا۔

741 روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی 9 ہزار 146 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 240 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 916 ڈالر کا ہوگیا جبکہ 7.41 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس چاندی 86.71 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US