سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 14 ہزار 800 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے ہوگیا۔

12 ہزار 689 اضافے کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے کا ہوگیا۔

109 روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی 9 ہزار 255 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 148 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 5 ہزار 64 ڈالر جبکہ 1.06 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس چاندی 87.80 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US