سونا آج مزید مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکم

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 3700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 43 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔

ملک بھر میں 10 گرام سونا 3172 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 65 ہزار 759 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں 37 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 5205 ڈالر کا ہوگیا۔

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US