چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی غلام حسین نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق کسی بھی امتحانی مرکز پر طالبات سے برقعہ یا عبایا اتروانے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس حوالے سے موصول ہونے والی شکایات پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ طالبات کے امتحانی مراکز میں نقل سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم اگر کسی جگہ طالبات کے ساتھ غیر ضروری سختی یا بدسلوکی کی گئی تو فوری ایکشن لیا جائے گا۔
غلام حسین نے مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبات کے امتحانی مراکز میں مرد نگران تعینات نہیں کیے جائیں گے تاکہ امتحانی ماحول کو مزید محفوظ اور باوقار بنایا جا سکے۔