مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

image

مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 3500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 503462 روپے کا ہوگیا۔

ملک بھر میں 10 گرام سونا 3001روپے مہنگا ہونے کے بعد 431637 روپے کا ہوگیا۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 144 روپے اضافے کے بعد 8404 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 35 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 4811 ڈالر جبکہ 1.44 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس چاندی 79.20 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US