عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں تیسرے روز بھی اضافہ جاری رہا جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ روپے سے اوپر ہو گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1,400 روپے مہنگا ہو کر 5,04,862 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,200 روپے اضافے کے بعد 4,32,837 روپے ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر بڑھ کر 4,825 ڈالر تک پہنچ گیا۔
ادھر چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ جاری ہے، فی تولہ چاندی 110 روپے اضافے کے ساتھ 8,514 روپے ہو گئی ہے۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟