مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ

image

مقامی اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد 455236 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت 85 روپے اضافے کے بعد 389685 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 1 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 4328 ڈالر کا ہوگیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 6 روپے کمی کے بعد 7503 روپے ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US