ایران امریکا مذاکرات میں تعطل، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا جہاں مارکیٹ ایک موقع پر 2800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کا شکار ہو گئی اور پہلے سیشن میں کاروبار کا اختتام بھی منفی زون میں ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران اگرچہ مارکیٹ میں 787 پوائنٹس کی تیزی بھی ریکارڈ کی گئی تاہم کاروباری سرگرمی کے دوران 100 انڈیکس 182,000 پوائنٹس کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا اور مختلف نفسیاتی حدیں جیسے 181,000، 180,000 اور 179,000 پوائنٹس بھی کھو بیٹھا۔

اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2,858 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 178,539 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں تعطل اور سوئٹزرلینڈ میں مذاکراتی دور منسوخ ہونے سے سرمایہ کار پریشان ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US