ایران اور امریکا کے درمیان طے شدہ مذاکرات کی منسوخی اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں آ گئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس دورانِ ٹریڈنگ 3500 سے زائد پوائنٹس تک گر گیا اگرچہ ایک مرحلے پر 787 پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی تاہم فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔
مارکیٹ نے 181 ہزار، 180 ہزار اور 179 ہزار پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حدیں بھی گنوا دیں جبکہ ہنڈرڈ انڈیکس 2475 پوائنٹس کمی کے بعد 178,922 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق ایران امریکا مذاکرات کی منسوخی، لبنان پر اسرائیلی حملوں اور مفاہمتی عمل میں رکاوٹوں کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوئے۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں معمولی استحکام دیکھا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 25 پیسے پر بند ہوا۔