عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر تیزی

image

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں پھر تیزی آگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 2 ہزار روپے بڑھ کر 461936 روپے ہوگئے۔

10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے بڑھ کر 396035 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 4395 ڈالر ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 80 روپے بڑھ کر 7029 روپے ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US