اسٹاک ایکسچینج: تیز شروعات کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 180,502 پر بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت پیش رفت دیکھی گئی، جہاں کاروبار کا آغاز 774 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا۔

دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں زبردست تجارتی سرگرمی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس نے 181,000 پوائنٹس کی حد کو دوبارہ حاصل کر لیا۔ تاہم، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس اس سطح کو برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔

تجارتی سیشن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس (KSE-100 Index) 398 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 180,502 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کے مطابق آئل اینڈ گیس اور ریفائنری سیکٹر کے شیئرز میں خریداری کا رجحان نمایاں رہا، جبکہ بینکنگ، سیمنٹ اور فرٹیلائزر کے شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US