ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اور ملک کے اندرونی سیاسی حالات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار ہوگئی۔
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کے عدالتی فیصلے کے بعد مارکیٹ میں سرمائے کا اخراج اور فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔
اس اچانک مندی کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس 2,000 سے زائد پوائنٹس گرا، جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ 1,80,000 اور 1,79,000 پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حدیں کھو بیٹھی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس مجموعی طور پر 1,807 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1,78,700 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔